Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پسرور شہر منشیات فروشوں کے نرغے میں کمسن بچے بھی شیشہ اور چرس کے استعمال میں مصروف

پسرور: پسرور شہر منشیات فروشوں کے نرغے میں کمسن بچے بھی شیشہ اور چرس کے استعمال میں مصروف زمہ داران کی جانب سے مکمل طور پر خاموشی والدین شدی...

پسرور: پسرور شہر منشیات فروشوں کے نرغے میں کمسن بچے بھی شیشہ اور چرس کے استعمال میں مصروف زمہ داران کی جانب سے مکمل طور پر خاموشی والدین شدید اضطراب میں مبتلاء

پسرور(تحصیل رپورٹر) تھانہ صدر سرکل سمیت سبزپیر ۔بڈیانہ ۔قلعہ کالروالہ۔ پھلورہ اور پسرور سٹی سمیت سرکل بھرمیں منشیات فروشی عروج پر پہنچ گئی چھوٹے چھوٹے بچے بھی نشے کی لت میں مبتلاء ہونے لگے زمہ داران کی عدم دلچسپی کے باعث گلی کوچوں میں منشیات ٹکی ٹافیوں کی طرح بک رہی ہے شہر سمیت قصبوں اور دیہاتوں میں منشیات کا دھندہ دھڑلے سے جاری ہے سماجی تنظیموں کا اعلی حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ یاد رہے کہ  اندرون شہر میں منشیات کے مختلف پوائینٹ قائم ہیں لیکن متعلقہ تھانہ کی جانب سے کئی کئی ماہ گزر جانے کے بعد خانہ پری کرتے ہوئے بجائے منشیات کے ڈیلروں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کے چند نشئیوں کی پکڑدھکڑکرکے انکے خلاف مقدمات درج کرلیے جاتے ہیں اسی طرح ورکنگ باؤنڈری کے قریبی دیہات میں بھی منشیات فروشی عام ہوچکی ہے جس پر پسرور انتظامیہ قابو پانے میں بالکل ناکام نظر آرہی ہے شہریوں کا کہناہے ڈی پی او سیال کوٹ منشیات کے خلاف بھرپور مہم شروع کریں جس میں بجائے نشیئوں کی گرفتاریوں کے ڈیلروں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں