لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت گندم اور آٹا بحران کے خاتمے کےلیے ہنگامی اجلاس ہوا۔چوہدری پرویز الہٰی نے دوران اجلاس فلور ملز کےلیے ...
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت گندم اور آٹا بحران کے خاتمے کےلیے ہنگامی اجلاس ہوا۔چوہدری پرویز الہٰی نے دوران اجلاس فلور ملز کےلیے گندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ بڑھا کر دُگنا کردیا۔
اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں آٹے کے سیل پوائنٹس کو بھی دُگنا کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ صوبے میں روزانہ 10 کلو آٹے کے 8 لاکھ 40 ہزار تھیلے سرکاری ریٹ پر دستیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیر سے فلور ملز کو 26 ہزار ٹن سرکاری گندم جاری کر دی جائے گی، سرکاری کوٹہ بڑھنے سےنجی گندم اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔