سوشل میڈیا پر 90 برس پرانے متحدہ ہندوستان کے زمانے کے اردو میں لکھے گئے شادی کے دعوت نامے کی تصویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ یہ...
سوشل میڈیا پر 90 برس پرانے متحدہ ہندوستان کے زمانے کے اردو میں لکھے گئے شادی کے دعوت نامے کی تصویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
یہ شادی کارڈ سونیا بٹلہ نامی ایک ٹوئٹر صارف نے شیئر کیا ہے جو ان کے نانا کی شادی کا ہے اور انہیں اپنی والدہ کی دراز سے ملا ہے۔ اردو میں تحریردعوت نامے میں مہمانوں کو شادی میں شرکت کے لیے دلی کی گلی قاسم جان میں مدعو کیا گیا ہے اور بارات کی روانگی کا وقت سوا 11 بجے دیا گیا ہے۔اسی کارڈ میں ولیمے کے مہمانوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے اور تقریب کا وقت صبح 10 کا ہے۔