Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

اساتذہ کیلئے نوید، محکمہ تعلیم نے بڑا اعلان کردیا

(مانیٹرنگ ڈیسک) اساتذہ کیلئے اچھی خبر، محکمہ سکول ایجوکیشن نے 23 دسمبر کو تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا، تبادلوں کی درخواستیں 2...

(مانیٹرنگ ڈیسک) اساتذہ کیلئے اچھی خبر، محکمہ سکول ایجوکیشن نے 23 دسمبر کو تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا، تبادلوں کی درخواستیں 2 جنوری تک آن لائن وصول کی جائیں گی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے 23 دسمبر کو تبادلوں پر سے پابندی اُٹھانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اوپن میرٹ کے تحت اساتذہ تبادلوں کیلئے اپلائی نہیں کر سکیں گے، طلاق یافتہ، بیوہ، شادی شدہ، باہمی، معذور اور میڈیکل کی بنیاد پر تبادلے کروائے جا سکیں گے، تبادلوں کی درخواستیں 2 جنوری تک آن لائن وصول کی جائیں گی۔

درخواستوں کی تصدیق کا عمل 10 جنوری تک جاری رہے گا, 26 جنوری کو تبادلوں کے آرڈرز جاری کیے جائیں گے، نئے سکول میں ایڈجسٹمنٹ کیلئے ایک ہفتہ دیا جائے گا۔ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔


دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر کے اساتذہ کے تبادلوں میں کرپشن کا انکشاف ہوا،چیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ۔

سیکرٹری ای این اینڈ این سی چار رکنی کمیٹی کے کنونئیر ہونگے،کمیٹی تین سالوں میں ہونے والے اساتذہ کے تبادلوں کا ریکارڈ چیک کرے گا،کمیٹی ٹرانسفر پالیسی کا بھی جائزہ لے گی،کمیٹی جائزہ لے گی کہ کن افسران نے تبادلوں کے لیے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ۔کمیٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ جمع کرائے گی۔