Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

گورنر پنجاب کی جانب سے واپس بھجوایا گیا وزرا کی تنخواہوں کا ترمیمی بل دوبارہ کثرت رائے سے منظور

لاہور( آن لائن ) پنجاب اسمبلی میں وزرا کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات کا گورنر کی جانب سے واپس بھیجاگیا ترمیمی بل دوبارہ کثرت رائے سے منظور...

لاہور( آن لائن ) پنجاب اسمبلی میں وزرا کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات کا گورنر کی جانب سے واپس بھیجاگیا ترمیمی بل دوبارہ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز"کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 18 منٹ تاخیر سے شروع ہوا تو سابق سینیٹر نجمہ حمید کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی،اپوزیشن رکن طاہر خلیل سندھو نے 18اپوزیشن ارکان کی معطلی کی شکایت کی تو سپیکر نے وزیر پارلیمانی امور کے ساتھ بیٹھنے کا مشورہ دیا،محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر کے وقفہ سوالات میں سوالات جمع کرانے والے غیر حاضر تھے، لاہور سے اختر علی باؤ کے سوال پر وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے بتایا کہ لاہور میں غازی آباد اور دیگر علاقوں میں ڈاکٹروں کی کمی دور کی جائے گی۔

ایوان نے معذور افراد کا خود مختاری بل، متحدہ علماء بورڈ بل، پنجاب ٹرسٹس ترمیمی بل اور پرونشل موٹر وہیکل ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیے جب کہایوان نے وزرا کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات کا گورنر کی جانب سے واپس بھیجاگیا ترمیمی بل بھی دوبارہ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ۔