Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

اسلام آباد ( آن لائن )اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روس سے گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے ، جاری اعلامیے کے مطابق روس سے ساڑھے 4لاکھ میٹرک ٹن گ...

اسلام آباد ( آن لائن )اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روس سے گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے ، جاری اعلامیے کے مطابق روس سے ساڑھے 4لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز "کے مطابق روسی کمپنی نے 372ڈالر فی میٹرک ٹن گندم کی پیشکش کی تھی ، جسے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظور کر لیا ہے ، روس سے درآمد کی جانے والی گندم گوادر پورٹ پر منگوائی جائے گی ، جو کہ فروری اور مارچ میں پاکستان پہنچے گی ، جس کے بعد پاسکو ترسیلی نظام کے ذریعے گوادر سے گندم صوبوں کو پہنچائے گا۔