لاہور ( آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت کے درمیان ہونے والی آخری ملاقات کے حوالے سے نجی ٹی ...
لاہور ( آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت کے درمیان ہونے والی آخری ملاقات کے حوالے سے نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کیا ہے ، رپورٹ کے مطابق آصف علی زردار نے چودھری شجاعت کو تجویز دی ہے کہ مشاورت سے نیا سیٹ اپ بنا لیتے ہیں لیکن آپ پرویز الٰہی کو سمجائیں کہ اسمبلیاں تحلیل نہ کرے ۔
نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز"کے مطابق 2روز قبل آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی، ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور رخسانہ بنگش بھی موجود تھے، ذرائع کے مطابق دوران ملاقات سابق صدر نے تجویز دی کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اسمبلی نہ توڑیں، مشاورت سے نیا سیٹ اپ بنایا جاسکتا ہے، ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت کو یقین دلایا کہ نئے سیٹ اپ میں حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں ہوں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں چودھری شجاعت نے آصف علی زرداری کو پرویزالہیٰ سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔