آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ اسپتال میں کچھ دیر علاج کرانے کے بعد واپس کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے۔ I had my little mate JL looking after me...
آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ اسپتال میں کچھ دیر علاج کرانے کے بعد واپس کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے۔
I had my little mate JL looking after me and I'm back here shiny and new this morning. Ready for a good day of Test cricket after missing the best part of yesterday. https://t.co/w98EUZCS8E
— Ricky Ponting AO (@RickyPonting) December 3, 2022
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز گراؤنڈ سے ہی رکی پونٹنگ نے اپنی طبیعت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا۔
رکی پونٹنگ نے کہا کہ کل کافی لوگ گھبراگئے تھے، سچ بتاؤں تو میں بھی ڈر گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کمنٹری باکس میں کل مجھے سینے میں دو مرتبہ درد محسوس ہوا جس کے 10 سے 15 منٹ بعد میں اسپتال میں تھا جہاں میرا بہترین علاج کیا گیا۔
سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ آج بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔
اس موقع پر رکی پونٹنگ نے مذاقیہ انداز میں کہا کہ کل برا یہ ہوا کہ میں کرکٹ نہیں دیکھ سکا۔
علاوہ ازیں رکی پونٹنگ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ نئی صبح کے ساتھ میں واپس آ گیا ہوں۔
انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ جسٹن لینگر نے میرا خیال رکھا جب میں نے سینے میں درد کا انہیں بتایا۔