ویب ڈیسک:چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس سیزن میں کم بارشیں ہوں گی، فروری تک ملک میں بہت کم بارشوں کی پیش گوئی ہے۔ ...
ویب ڈیسک:چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس سیزن میں کم بارشیں ہوں گی، فروری تک ملک میں بہت کم بارشوں کی پیش گوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ فروری تک ملک میں بہت کم بارشوں کی پیش گوئی ہے۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس سیزن میں کم بارشیں ہوں گی، دسمبر سے فروری تک درجہ حرارت معمول کے مطابق ہی رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری میں کچھ علاقوں میں شدید سردی کی لہر آسکتی ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں اس وقت سردی کی لہر جاری ہے تاہم میدانی علاقوں میں سردی کی شدت کم ہے۔
صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں اور سردی کی ہلکی سی لہر جاری ہے۔