Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر

(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 10-14روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اگر حکومت نے پٹرولیم لیوی بڑھانے اور فری...

(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 10-14روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

اگر حکومت نے پٹرولیم لیوی بڑھانے اور فری آن بورڈ کی بنیاد پر ایکسچینج نقصانات کے بقایاجات کو ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا تو پھر پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کی توقعات دھری کی دھری رہ جائیں گی۔

انرجی ایکسپرٹس نے دسمبر کے نصف آخر کے لیے اپنے تخمینوں میں کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 10.11روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ میں13.97روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت 224.80 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 214.69 روپے پر آسکتی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے دام 235.30 روپے فی لیٹر سے گھٹ کر 221.33 روپے پر آجانے کا امکان ہے۔ تاہم ایسا اسی وقت ممکن ہوگا کہ جب حکومت پٹرولیم لیوی نہ بڑھائے اور بقایاجات ایڈجسٹ کرنے سے بھی باز رہے۔