لاہور( آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ سے خریدنے جانے والے تحائف کی تفصیلات طلب کرلیں ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ...
لاہور( آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ سے خریدنے جانے والے تحائف کی تفصیلات طلب کرلیں ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ سے تحائف لینے کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ توشہ خانہ کے تحائف کی معلومات خفیہ ہیں، تفصیلات فراہم نہیں کی جاسکتیں ۔
عدالت نے کہاکہ جب ٹیکس ریٹرنز میں تحفہ ظاہر ہوگیا تو پھر کیسے خفیہ رہ سکتا ہے؟ آپ تفصیلات پیش کریں عدالت طے کرے گی کہ خفیہ ہے یانہیں ؟عدالت نے توشہ خانہ سے خریدنے جانے والے تحائف کی تفصیلات طلب کرلیں ،عدالت نے وفاقی حکومت کو 16 جنوری تک تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔