لاہور( آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان آج اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے ،پرویز الٰہی اور محمو...
لاہور( آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان آج اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے ،پرویز الٰہی اور محمود خان اعلان کے وقت عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر سیاسی رابطے ملاقاتیں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئیں، پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور حسین کی آج دوپہر عمران خان سے ملاقات ہو گی ،مونس الٰہی کی گزشتہ رات بھی عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی ، وزیراعلیٰ پرویز الٰہی، مونس الٰہی کی اسلام آباد، پنڈی میں گزشتہ رات اہم ملاقات ہو ئی ۔
مونس الٰہی نے تمام صورتحال سے متعلق عمران خان کو اعتماد میں لیا، آج دوپہر دوبارہ مسلم لیگ ق کی قیادت عمران خان سے ملاقات کرے گی ۔
اسمبلیوں کی تحلیل کے حتمی اعلان سے پہلے پی ٹی آئی نے پنجاب میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کافیصلہ کیا ہے، آج پنجاب کے ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر پر جلسوں کا اہتمام جبکہ لاہور میں لبرٹی چوک میں سیاسی پاور شو ہوگا،عمران خان تمام ڈویژنل اجتماعات سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے ۔