Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

منشیات برآمدگی کیس؛ انسداد منشیات عدالت نے رانا ثنا اللہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

لاہور( آن لائن)انسداد منشیات عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چ...

لاہور( آن لائن)انسداد منشیات عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق انسداد منشیات عدالت میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ پراسیکیوشن کے پاس ٹھوس شواہد نہیں ہیں ،سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیاگیا، فوادچودھری کے میڈیا پر بیان کے بعد مقدمے کی کوئی حیثیت نہیں رہی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت رانا ثنااللہ کو بری کرنے کا حکم دے ۔

دوران سماعت پراسیکیوشن کے2 گواہان نے رانا ثنا اللہ کے حق میں بیان دے دیا،انسپکٹر احسان اعظم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز چیمہ نے بیان حلفی عدالت میں جمع کرا دیا،پراسیکیوشن گواہ نے کہاکہ ہمارے سامنے کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی ۔

عدالت نے منشیات سمگلنگ کیس میں رانا ثنا اللہ کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے دیگر شریک تمام ملزمان کوبھی بری کردیا۔

یاد رہے کہ رانا ثنا اللہ کو یکم جولائی 2019 کو گرفتار کیاگیا تھا۔