Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

چودھری نثار نے بالآخر خاموشی توڑ دی ، آئندہ الیکشن بھرپور طریقے سے لڑنے کا اعلان

کلرسیداں( آن لائن ) سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے بالآخر 4 سال بعد خاموشی توڑتے ہوئے آئندہ الیکشن بھرپور طریقے لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔...

کلرسیداں( آن لائن ) سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے بالآخر 4 سال بعد خاموشی توڑتے ہوئے آئندہ الیکشن بھرپور طریقے لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز"کے مطابق سابق ممبر قومی اسمبلی کا روات کے قریب ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام اب لنگوٹ کس لیں میں الیکشن لڑوں گا اور الیکشن کے بعد فیصلہ کروں گا کہ کس جماعت میں شامل ہونا ہے۔چوہدری نثار کا کہنا تھا میں گالم گلوچ کی موجودہ سیاست کا حصہ ہرگز نہیں بننا چاہتا۔انہوں نے میں گزشتہ چار سال سے خاموش تھا مگر اب میں نے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، عوام تیاری کرلیں ہم نے اس بار نئے انداز میں الیکشن لڑنا ہے۔

یاد رہے کہ چوہدری نثار علی خان 2018 کے الیکشن میں آزاد حیثیث میں الیکشن لڑے تھے، انہیں قومی اسمبلی کی نشست پر شکست ہوئی تھی تاہم وہ صوبائی اسمبلی کی سیٹ جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔