Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

 سماج (7) ۔ جھنڈ

پرندوں کے اڑتے ہوئے جھنڈ دیکھنے کے لئے دلچسپ نظارہ ہیں۔ اس جھنڈ کی تشکیل کی سٹڈی اس نظارے سے زیادہ دلچسپ ہے۔ کیونکہ ایسا نہیں کہ کسی ایک جھن...


پرندوں کے اڑتے ہوئے جھنڈ دیکھنے کے لئے دلچسپ نظارہ ہیں۔ اس جھنڈ کی تشکیل کی سٹڈی اس نظارے سے زیادہ دلچسپ ہے۔ کیونکہ ایسا نہیں کہ کسی ایک جھنڈ میں ادھر ادھر سے پرندے اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ جھنڈ کی شناخت ہے اور اس کی رکنیت کا ایک طریقہ۔
جنوب مغربی امریکہ میں رہنے والا پرندہ pinyon jay سینکڑوں پرندوں کے جھنڈ بناتا ہے۔ (یہ رویہ پرندوں میں عام ہے)۔ جب یہ جھنڈ آپس میں مل جائیں تو مدغم ہو کر ایک بادل سا بن جاتا ہے۔ پھر کچھ دیر میں یہ الگ ہو جاتے ہیں۔ اور یہ علیحدگی بالکل صفائی سے ہوتی ہے۔ کوئی بھی پرندہ غلط جھنڈ میں نہیں جاتا۔ کوئی کنفیوژن نہیں ہوتی۔
ہاتھی بھی ایسا کرتے ہیں۔ ان کے ریوڑ آپس میں ملتے ہیں اور پھر الگ ہو کر اپنے اپنے گروہ کے ساتھ چلے جاتے ہیں۔ لیکن ہاتھیوں کے ریوڑ میں تعداد کم ہوتی ہے۔ جبکہ یہاں پر پانچ سو پرندے بھی ہو سکتے ہیں۔
ایک جھنڈ کے ممبران سال تک یکساں ہی رہتے ہیں۔ ایک جھنڈ خورا کے لئے ایک علاقے پر توجہ دیتا ہے، اگرچہ کسی اور کو علاقے میں آنے سے نہیں روکتا۔ کیڑوں اور بیجوں کے لئے اکٹھے نکلتے ہیں۔ ان پرندوں میں نر اور مادہ کے جوڑے تمام عمر ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں۔ اپنی اگلی نسل کی پرورش کرتے ہیں اور اپنے جھنڈ کے ساتھ شناخت بھی رکھتے ہیں۔
کسی کو علم نہیں کہ آخر کیسے جھنڈ اتنی صفائی سے الگ ہو جاتے ہیں۔ جب یہ اکٹھے جھنڈ میں ہوتے ہیں یا اپنے اپنے گھونسلوں میں چلے جاتے ہیں تو اپنی جھنڈ کے ساتھیوں کی شناخت کیسے رکھتے ہیں؟ تحقیق یہ بتاتی ہے کہ کوئی بھی پرندہ اپنی سوسائٹی کے تمام ممبران کو نہیں پہنچانتا۔ صرف اپنے ساتھی، بچوں اور زیادہ سے زیادہ چند ہی دوسرے پرندوں کو پہچان سکتا ہے۔ اگر یہ صرف انفرادی پہچان پر بنے ہوتے تو پھر ایسے اتحاد بڑے گروہ کو دیر تک برقرار نہیں رکھ سکتے۔ کیونکہ اس صورت میں یا تو جھنڈ ٹوٹ جائے گا یا پھر دوسروں سے مل جائے گا۔
انفرادی پہچان سے زیادہ کچھ اور بھی ہے۔ اور اس میں خیال یہ ہے کہ یہ اس جھنڈ میں پہچان ان کی بولی ہے۔ اپنی خاص پکار سے یہ شناخت کی جاتی ہے۔
اور ہر سوسائٹی کی طرح یہ پرندے بھی اپنی سوسائٹی کے وجود سے مستفید ہوتے ہیں۔
ممبران اپنی سرگرمیوں کو ملکر کرتے ہیں۔ جب بچے چھوٹے ہوں تو مائیں گھونسلے میں بچوں کی نگہبانی کرتی ہیں جبکہ باپ کیڑوں کے شکار پر ملکر جاتے ہیں۔ اور جب بچے گھونسلہ چھوڑ دینے کے قابل ہوتے ہیں تو پھر یہ نرسری گروپ میں کچھ بڑوں کی نگاہوں تلے ایک دوسرے سے socialize کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ جھنڈ مستقل نہیں ہوتے۔ آبادی کے ساتھ ساتے یہ بھی تبدیل ہوتے ہیں۔ نئے پیدا ہونے والے بچے ایک سال کے عمر  یہ بڑے ہو کر اپنا گینگ بنا لینے کے قابل ہوتے ہیں۔ اور اس وقت پھر یہ اپنے شریکِ حیات کو چنتے ہیں اور پھر نئے جھنڈ بن جاتے ہیں۔
(جاری ہے)