Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

" ارشد شریف کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ قتل کیا گیا" کینیا ہیومن رائٹس کمیشن کا دعویٰ

نیروبی ( آن لائن) کینیا ہیومن رائٹس کمیشن ( کے ایچ آر سی) نے قرار دیا ہے کہ پاکستانی صحافی ارشد شریف کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ قتل کیا ...

نیروبی ( آن لائن) کینیا ہیومن رائٹس کمیشن ( کے ایچ آر سی) نے قرار دیا ہے کہ پاکستانی صحافی ارشد شریف کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ قتل کیا گیا۔ ارشد شریف کو 24 اکتوبر کو کینیا میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر کینیا کے میڈیا نے مقامی پولیس کے حوالے سے کہا تھا کہ شریف کو پولیس نے 'غلط شناخت' کے معاملے میں گولی ماری ، لیکن بعد میں کینیا کے میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ارشد شریف کے قتل کے وقت ان کی گاڑی میں سوار ایک شخص نے پیرا ملٹری جنرل سروس یونٹکے افسران پر گولی چلائی تھی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کے ایچ سی آر کے سینئر پروگرام ایڈوائزر مارٹن ماوینجینا، جو کینیا ہائی کورٹ میں وکیل بھی ہیں ، نے کہا کہ شریف کے قتل کی تحقیقات میں اس بات کے اشارے ملتے ہیں کہ یہ قتل ملی بھگت سے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قتل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ارشد شریف کو طویل عرصے سے مانیٹر کیا جا رہا تھا۔' یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کو کیسے معلوم ہوا کہ ارشد شریف اس وقت ایک مخصوص علاقے میں موجود تھا۔ ' انہوں نے دعویٰ کیا کہ کینیا کی پولیس نے 'غلطی سے شناخت' کے عذر کے پیچھے خود کو چھپایا حالانکہ اس کے کوئی مصدقہ ثبوت دستیاب نہیں

ماوینجینا، جنہوں نے کینیا کی پولیس کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دی ہے، نے الزام لگایا ہے کہ کینیا کی پولیس غیر قانونی قتل اور جبری گمشدگیوں کے لیے بدنام ہے۔'کینیا کی پولیس الزام کے مطابق قصوروار ہے۔ ان کی غلط شناخت کا عذر قابل قبول نہیں کیونکہ جب آپ پولیس کو شکایت درج کرواتے ہیں تو آپ گاڑی کی واضح تفصیل دیتے ہیں۔ اس معاملے میں ارشد شریف جس گاڑی میں سفر کر رہے تھے وہ وی 8 لینڈ کروزر تھی۔ یہ وہ گاڑیاں ہیں جو کابینہ کے ارکان، ارکان پارلیمنٹ اور وی آئی پیز استعمال کرتے ہیں۔"

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ارشد شریف کے شوٹرز کو طویل عرصے تک تربیت دی گئی۔ 'عام طور پر کسی خاص ہدف یا چلتی گاڑی میں کسی فرد پر ہیڈ شاٹ لگانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ قریب سے بھی یہ بہت مشکل ہے لیکن اگر آپ ان حالات کو دیکھیں جن میں صحافی کو دو جگہوں پر گولی ماری گئی تو یہ منصوبہ بند تھا۔


انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں پر رکاوٹیں ایک مقصد کے لیے رکھی گئی تھیں، انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب کینیا میں روڈ بلاک ہوتے ہیں تو لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ ان کی آئی ڈی چیک کی جائیں گی لیکن اس معاملے میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔ ماونجینا کا کہنا تھا کہ دیکھو ارشد شریف کیسے مارا گیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کینیا کے آئین اور انسانی حقوق کی صریح بے توقیری کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کینیا کی پولیس پوری دنیا میں کرپشن میں تیسرے نمبر پر ہے اور کینیا کی پولیس نے بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے کی مثالیں قائم کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'پولیس نے وباء کے پہلے چھ مہینوں میں کوویڈ 19 سے زیادہ کینیا کے لوگوں کو ہلاک کیا۔'