Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

بھارتی ٹیم پاکستان آنے سے انکاری،پاکستان کا بھارت میں ورلڈ کپ نہ کھیلنے پر غور

بھارت کا ایشیا کپ کے لئے پاکستان دورہ کرنے سے انکار،جوابا پاکستان نے بھارت میں ورلڈ کپ 2023 میں شرکت نہ کرنے غور شروع کر دیا۔ منگل کو بھارتی...

بھارت کا ایشیا کپ کے لئے پاکستان دورہ کرنے سے انکار،جوابا پاکستان نے بھارت میں ورلڈ کپ 2023 میں شرکت نہ کرنے غور شروع کر دیا۔

منگل کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ جے شاہ نے کہا کہ بھارتی ٹیم ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ جے شاہ نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان نہیں آئے گی۔

بھارتی وزیرداخلہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ نے پاکستان سے ایشیاکپ کی میزبانی چھینتے ہوئے ایونٹ کو نیوٹرل مقام پر کھیلنے عندیہ دیا ہے، قبل ازیں بھارتی بورڈ کے 36 ویں اجلاس میں ایشیاکپ کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے بحث ہونی تھی۔

مذکورہ اطلاعات کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مختلف آپشن پر غور شروع کر دیا ہے اور بھارت کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے پر ورلڈ کپ 2023 نہ کھیلنے پر غور شروع کر دیا ہے۔