پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل رواں ماہ کے آخر یا نومبر کے آغاز میں شروع ہو سکتا ہے۔ بدھ کو پریس کان...
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل رواں ماہ کے آخر یا نومبر کے آغاز میں شروع ہو سکتا ہے۔
بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف کے عہدے کے لئے پانچ نام آتے ہیں، ان میں سے کسی کا بھی تقرر کیا جا سکتا ہے ،ماضی میں مثالیں موجود ہیں کہ الگ سے بھی کوئی تقرری کی جاتی رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نومبر کےہول پڑ رہے ہیں ،اللہ کے فضل سے نومبر بھی خیریت سے گزر جائے گا۔