پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کو لبرٹی چوک لاہور سے لانگ مارچ شروع کیا جائے گا۔ منگل کو لاہور...
منگل کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بتایا کہ ’لانگ مارچ کا آغاز لاہور کے لبرٹی چوک سے کر رہا ہوں۔ کوئی شک میں نہ رہے، ملک بہت مشکل میں ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہماری حکومت میں تین بار لانگ مارچ ہوئے۔ ہم نے کبھی بھی کسی کو لانگ مارچ کرنے سے نہیں روکا۔ اگر 25 مئی کو واپس نہ ہوتا تو ملک میں خون خرابہ ہوتا۔‘