پاکستان میں آٹے کی قیمت کو کنٹرول نہ کیا جا سکا۔قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مہنگائی کی چکی میں پستے عوام مزید پریشانی سے دوچار ہوگئے۔ اطلاعات ...
پاکستان میں آٹے کی قیمت کو کنٹرول نہ کیا جا سکا۔قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مہنگائی کی چکی میں پستے عوام مزید پریشانی سے دوچار ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق پندرہ کلو آٹےکا تھیلا 1550 سےلےکر 2600 روپے تک میں فروخت ہونےلگا۔ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں فلور ملز کو سرکاری گندم کا اجراءشروع نہ ہونے سے صورتحال مزید خرابی کی جانب گامزن ہے۔
پشاور میں نجی گندم کی قیمت 3550 روپے من، کراچی میں 3600 روپے، راولپنڈی 3625 روپے ، لاہور 3500 روپے من تک پہنچ گئی۔ لاہور میں 15 کلو نجی آٹا تھیلا کی قیمت1550روپے، راولپنڈی 1750 ، پشاور 2300 سے 2500 روپے تک ، کراچی میں 2200 روپے تک پہنچ گئی۔
بلوچستان میں گندم نہ ہونے سے فلورملز بند ہوگئیں اور پنجاب سے آنے والے آٹے کی قیمت2600 روپے سے زائد ہوگئی۔
پنجاب میں آئندہ ہفتے سرکاری گندم کی قیمت میں ممکنہ اضافے پر دوکانداروں اور ڈیلرز نے ذخیرہ اندوزی بھی شروع کردی۔
کراچی میں بھی آٹے کا بحران ہے اور فی کلو آٹے کی قیمت 125 روپے تک پہنچ گئی۔