کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ فائنل کے پانچویں راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 90 میٹ...
فائنل کے پانچویں راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 90 میٹر تھرو کر کے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا۔
یہ تھرو نہ صرف کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ ہے بلکہ ارشد کے کیریئر کی بھی بہترین تھرو ہے۔
ارشد ندیم نے پہلے راؤنڈ میں 86.81 میٹر کی تھرو کی۔
پاکستان نے 1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں میڈل جیتا ہے جبکہ 1962 کے بعد کامن ویتلھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔
اس سے قبل ارشد ندیم کی بہترین تھرو 86.38 میٹر تھی۔
دوسرے راؤنڈ میں ارشد نے فاؤل کیا لیکن تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے 88 میڑ تھرو کردی اور پہلے راؤنڈ میں بنائے گئے اپنےہی ریکارڈ کو بہتر بنایا۔
چوتھے راؤنڈ میں اینڈریسن ارشد سے آگے نکل گئے تھے لیکن ارشد نے پانچویں راؤنڈ میں 90.16 کا ریکارڈ تھرو کر کے سب سے آگے نکل گئے۔
اولمپکس اور ورلڈ چیمپئن شپ میں پانچویں پوزیشن پانے والے ارشد ندیم کا میچ سے پہلے کہنا تھا کہ وہ میڈل جیتنے کے لیے پورا زور لگائیں گے.
پاکستان کے103 رکنی دستے نے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کی۔ پاکستان اب تک دو گولڈ، تین سلور اور تین برانز میڈل جیت چکا ہے۔
گزشتہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پانچ میڈلز حاصل کیے تھے۔