وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں وفاقی خاتون محتسب کی تعیناتی کے لئے کسی قدر آور اور قانون کی سوجھ بوجھ رکھنے وال...
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں وفاقی خاتون محتسب کی تعیناتی کے لئے کسی قدر آور اور قانون کی سوجھ بوجھ رکھنے والی خاتون کی تلاش ہے۔
ہفتے کو انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں سپریم کورٹ وکلا کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ خاتون محتسب برائے انسداد ہراسیت کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد ان کی متبادل کے لیے مختلف نام زیرغور ہیں اور جلد ہی میرٹ کی بنیاد پر کوئی اچھی تقرری کر دی جائے گی۔