اسلام آباد (آن لائن ڈیسک) شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران شہباز گل کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہمارے خلاف سازش کی جا...
اسلام آباد (آن لائن ڈیسک) شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران شہباز گل کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہمارے خلاف سازش کی جا رہی ہے ، میڈیا پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ،کیا ہم نیشنل جیو گرافک لگا کر بیٹھ جائیں ؟۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے شہباز گل کے وکیل کے دلائل پر ریمارکس دیے کہآپ کیس پر رہیں ، معاملے کو پیمرا کی پابندی کی طرف نہ لے کر جائیں ، ایسا کرنے سے آپ ایک ڈیڈ اینڈ پر پہنچ جائیں گے ۔
وکیل شہباز گل نے اپنے دلائل میں کہا کہ گرفتاری میں ہمیشہ موبائل فون اور عینک ساتھ ہی ہوتی ہے ، موبائل فون کی ریکوری کے لیے شہباز گل کے ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے؟ ،شہباز گل کو عدالت نے جوڈیشل کردیا تو واپس کیوں لانا پڑا ؟ ، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ شہباز گل سے سازش کا پتہ کرنا ہے، کریمنل کیسز میں شواہد کو عدالت اور فریقین سے چھپایا نہیں جاسکتا۔
شہباز گل کے وکیل نے کہا کہ وہ کون سے شواہد ہیں جس کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے، شواہد مانگنے پر کہا گیا کہ ہم آپ سے کچھ بھی شئیر نہیں کرسکتے،عدالت نے شہباز گل کے وکیل کو تقاریر کے حوالے سے منع کیا اور ریمارکس دیے کہ آزاد اظہار رائے کی تعریف ہم سب غلط پڑھتے ہیں۔