تفصیلات کے مطابق خاتون مجسٹریٹ، آئی جی اور اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آ...
تفصیلات کے مطابق خاتون مجسٹریٹ، آئی جی اور اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہونگے۔ سابق وزیراعظم دہشت گردی کے مقدمے میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے عمران خان کو تین دن کے اندر ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہےکہ 20 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پرکیس کرنےکا اعلان کیا تھا اور دوران خطاب عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ زیبا چوہدری کو نام لےکر دھمکی بھی دی تھی۔
دوسری جانب جوڈیشل کمیشن کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کر لیے گئے ، جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف کی سڑکیں بند کر دی گئیں اور چار سو سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات جوڈیشل کمیشن کے باہر تعینات کردیے گئے ۔