وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز (ایف اے سی) ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ 71 لاکھ صارف...
وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز (ایف اے سی) ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین کو اضافی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں دیناپڑیں گے ،تفصیلات آج سامنے لائی جائیں گی۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تاجروں پر سے فکسڈ ٹیکس ختم کیا جا چکا ہے جس کے بعد 42 ارب روپے کے ٹیکس دوسرے ذریعوں سےاکٹھے کریں گے ،تاجروں پر فکسڈ ٹیکس ہماری منشا کےخلاف لگایاگیا تھا ، پچھلی حکومت کی بدترین پرفارمنس سے ملک دیوالیہ تک پہنچ چکا تھا، موجودہ اتحادی حکومت کی کوششوں سے ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل چکاہے،مہنگائی کو کم کرنے کیلئے دن رات کوششیں جاری ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایک کروڑ 30 لاکھ کھاتے پیتے صارفین پر فیول ایڈجسٹمنٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، استقامت اور ہمت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، خلوص نیت کے ساتھ محنت کرنا ہوگی، میرا دل گواہی دیتا ہے اچھے دن آئیں گے، ماضی میں رونے دھونے سے کوئی فائدہ نہیں۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قطر پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو https://t.co/txT2yvQmAw
— PML(N) (@pmln_org) August 23, 2022