موٹر وے ایم فائیو پر لاہور سے کراچی جانے والی بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 20 مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔ موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ...
موٹر وے ایم فائیو پر لاہور سے کراچی جانے والی بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 20 مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔
موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ بہاولپور کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں سلیپر بس کو آگ لگ گئی۔
حکام کے مطابق تصادم کے نتیجے میں بس اور آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی۔ حادثہ صبح چار بچے پیش آیا۔
ملتان کے کمشنر انجینیئر عامر خٹک نے بتایا کہ بس
لاہور سے کراچی جا رہی تھی جب جلال پور پیر والا انٹرچینج کے قریب حادثہ پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا
گیا۔
لاہور سے نجی کمپنی کی سلیپر بس میں 26 افراد سوار تھے جن میں ایک خاندان کے چار لوگ شامل ہیں۔
At 4am at motorway obarra junobi terrible accident happened between bus LES -1211- 09 and Oil TankerLDA/6. Bus that was moving from Lahore to Karachi hit oil Tanker from backside and fire erupted.06X persons got Injured and 20X died on the spot.On spot monitoring rescue process pic.twitter.com/r87E2OvvmF
— Commissioner Multan (@CommissionerMu2) August 16, 2022
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کمشنر ملتان سے المناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ہر پہلو سے انکوائری کرکے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔