Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے

ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطا...

ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش جاری ہے، گڈاپ ٹاؤن، سپر ہائی وے اور سہراب گوٹھ کے اطراف میں بارش کاسلسلہ جاری۔

اندرون سندھ میں شکارپور اور شہدادکوٹ میں تیزبارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، اسی طرح پڈعیدن، مورو اور جیک آباد سے بھی بارش کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جبکہ ٹھٹھہ میں کیٹی بندر، کھاروچھان، بہار اور ساکرو میں موسم گرما کی پہلی بارش ہوئی، ٹھٹھہ میں بھی بارش کا پہلا قطرہ گرتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

دوسری جانب بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ اورگردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش دیکھنے میں آ رہی ہے، پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی

آ گئی ہے، جبکہ نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں، بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان میں کوہلو، بارکھان، پشین، لسبیلہ، قلات، مستونگ، بسیمہ، اور ڈیرہ بگٹی میں بھی بارش جاری ہے، اسی طرح ژوب، آواران، خضدار، نوشکی، واشگ، شیرانی اور قلعہ سیف اللہ میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش دیکھنے میں آ رہی ہے۔