Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

بچے کے ختنے کرتے ہوئے سیالکوٹ میں نجی ہسپتال کے عملے نے اس کا عضو کاٹ ڈالا

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) بچے کے ختنے کرتے ہوئے اس کا عضو کاٹ ڈالنے پر ایک نجی ہسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسوں سمیت 11افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لی...

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) بچے کے ختنے کرتے ہوئے اس کا عضو کاٹ ڈالنے پر ایک نجی ہسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسوں سمیت 11افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
 ڈیلی ڈان کے مطابق سیالکوٹ کے نواحی گاﺅں کشنے والی کوٹھی کا رہائشی محمد بلال 15مئی کو اپنے8ماہ کے بیٹے محمد منیب کا ختنہ کرانے کے لیے اسے علی حسین ہسپتال اورا چوک لے گیا تھا جہاں ختنے کرتے ہوئے بچے کا عضو کٹ گیا۔ 

بلال کی طرف سے ڈاکٹر ضمیر الحسن نقوی، سمیر حبیب، محمد عاصم، حارث خان، نرسیںمس سوہا، مس رمشا، مس زینب اور 4نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ بلال کا کہنا ہے کہ انہوں نے ختنے کرنے کی 30ہزار روپے فیس لی ۔ ختنے کرنے کے بعد انہوں نے بچہ والدین کے حوالے کر دیا۔

بلال کا کہنا ہے کہ جب ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی بچے کا زخم ٹھیک نہیں ہوا تو ہم اسے ایک اور ڈاکٹر کے پاس لے گئے، جس نے پٹی اتاری تو معلوم ہوا کہ بچے کا عضو ہی کٹا ہوا تھا۔اس ڈاکٹر نے بچے کو چلڈرن ہسپتال لاہور ریفر کر دیا ۔ دو ماہ کے علاج کے بعد اب بچہ روبہ صحت ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔