Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر ایران بارڈر کے قریب لوگوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے والے پانچ انسانی سمگلر گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایران سرحد کے قریب تفتان میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کر...

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایران سرحد کے قریب تفتان میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گروہ نے پاکستانی شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا تھا، ان کے خلاف کارروائی پہلے سے گرفتار ڈیپورٹیز کی نشاندہی کی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گروہ نے متاثرین کے ساتھ ظالمانہ اور غیر انسانی سلوک اپناتے ہوئے انہیں یرغمال بنایا ہوا تھا اور متاثرین کے گھر والوں سے بھاری تاوان مانگ رہے تھے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو تعلق پنجاب کے اضلاع گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے۔ ملزمان سمیع اللہ، سجاول، وشال ، حمزہ اسلم اور جونسن اسلم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔