اسلام آباد میں پولیس نے افغان خاتون سے زیادتی کرنے والے چینی شہری کو گرفتار کر کے تلاشی پر گھر سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ تھانہ کوہسار می...
تھانہ کوہسار میں درج کیے گئے دو الگ الگ مقدمات کے مطابق شہر کے سیکٹر ایف ایٹ کی رہائشی افغان خاتون ع نے پولیس کو بتایا کہ ایف سیون میں چینی شہری کے امپورٹ ایکسپورٹ کے دفتر میں ملازمت کے دوران اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد مبینہ زیادتی کرنے والے چینی شہری کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اپنے گھر میں موجود اسلحے کے بارے میں بھی بتایا۔
پولیس نے ملزم کو ساتھ کے کر اس کے گھر کی تلاشی لی تو تین عدد رائفلیں اور ایمونیشن ملا جن کا لائسنس نہیں تھا۔
پولس نے دو الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے۔