اسلام آباد ( آن لائن ) پنجاب حکومت نے واضح کر دیا کہ اپوزیشن احتجاج کرنا چاہتی ہے تو کرے ، یہ سب کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی...
اسلام آباد ( آن لائن ) پنجاب حکومت نے واضح کر دیا کہ اپوزیشن احتجاج کرنا چاہتی ہے تو کرے ، یہ سب کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ اپوزیشن صرف ونڈو شاپنگ کے لئے نکلی ہے اور امید کر رہی ہے کہ شاید کہیں سے بکاؤ مال مل جائے، اپوزیشن کے یہ سٹیج ڈرامے کامیاب نہیں ہوں گے۔
اس سے قبل ترجمان پنجاب حکومت نجی ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے قومی صحت کارڈ کے حوالے سے سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہآج تک پنجاب کے20 لاکھ افراد قومی صحت کارڈز سے فائدہ اٹھا چکے ہیں جن میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے ڈائیلسز کرائے ہیں ، 22 فروری کے بعد گوجرانوالہ، سرگودھا اور ملتان میں بھی صحت کارڈ کا اجرا کر دیا جائے گا۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ہم عوام کو پاکستان سپر لیگ دکھا رہے ہیں ۔