Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

گوجرانوالہ میں بیوی نے پٹرول چھڑک کر شوہر کو آگ لگادی

گوجرانوالہ میں بیوی نے پٹرول چھڑک کر شوہر کو آگ لگادی، شوہر نے کہا ہے کہ بیوی نے مزید دس مردوں سے اور نکاح کررکھا ہے یہ بات سامنے لانے پر ب...

گوجرانوالہ میں بیوی نے پٹرول چھڑک کر شوہر کو آگ لگادی، شوہر نے کہا ہے کہ بیوی نے مزید دس مردوں سے اور نکاح کررکھا ہے یہ بات سامنے لانے پر بیوی اور دوستوں نے اسے آگ لگائی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شادیاں کرکے تمام زیورات اور نقدی لوٹ لینے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے جس میں ملوث بیوی کے خلاف درخواست دینا شوہر کا جرم بن گیا، بیوی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پٹرول چھڑک کر شوہر کو آگ لگادی۔

شہری ثنا اللہ نے تھانے میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ثناء اللہ کا نکاح گزشتہ سال عظمی بی بی سے ہوا جو حیلے بہانے بنا کر والدہ گھر جانے کا کہہ کرغائب ہوجاتی تھی، بار بار والدہ کے گھر جانے پر شک ہوا، معلوم ہوا کہ خاتون نے 10 مردوں سے نکاح کر رکھے ہیں اور تمام نکاح عطاء اللہ نامی شخص نے کروائے ہیں اور وہ اسٹام پیپر فروش کو بھی جانتا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے فرضی ناموں سے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، لاہور، کھمب سمیت کئی اضلاع میں نکاح کررکھے ہیں، وقت آنے پر تمام نکاحوں کی ویڈیوز تک پیش کردوں گا، درخواست کے بعد عظمی نے مجھے کوٹ اسحاق بلوایا اور پٹرول سے آگ لگوادی۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ ملزم فہد نے مجھ پر پٹرول پھینکا اور شبیر نے آگ لگائی جس سے تمام جسم جھلس گیا، ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا، مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔