Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

اکیڈمیز میں پڑھانے والے اساتذہ کیلئے بری خبر

سینکڑوں سرکاری اساتذہ کا لاہور کی مختلف اکیڈمیز میں پڑھانے یا اکیڈمی بنانے کا انکشاف، ایجوکیشن اتھارٹی نے متعلقہ اساتذہ کیخلاف محکمانہ کاررو...

سینکڑوں سرکاری اساتذہ کا لاہور کی مختلف اکیڈمیز میں پڑھانے یا اکیڈمی بنانے کا انکشاف، ایجوکیشن اتھارٹی نے متعلقہ اساتذہ کیخلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا،سکول سربراہان کو اساتذہ کے ساتھ اکیڈمی کا نام بھی محکمہ کو بھیجوانے کی ہدایت جاری ۔

اکیڈمی میں پڑھانے یا اکیڈمی بنانے والے سرکاری اساتذہ کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اکیڈمی چلانے والے اساتذہ کا ڈیٹا اکھٹا کرنا شروع کردیا ہے۔ تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور سکول سربراہان کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے 10 فروری تک اکیڈمی چلانے اور اکیڈمیوں میں پڑھانے والے اساتذہ کو ریکارڈ فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ میں ٹیچر کیساتھ اکیڈمی کا نام بھی درج کیا جائے۔ اکیڈمی میں پڑھانے والے اساتذہ کیخلاف قانون کارروائی عمل میں لائی جائے گی، احکامات نہ ماننے پر نوکری سے بھی فارغ کیا جاسکتا ہے۔