پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی وزیر مراد سعید کی کارکردگی کا سوال اٹھانے اور تبصرے کرنے پر نیوز ون ٹی وی کو شوکاز نوٹس ج...
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی وزیر مراد سعید کی کارکردگی کا سوال اٹھانے اور تبصرے کرنے پر نیوز ون ٹی وی کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے جبکہ ملک بھر کیبل آپریٹرز نے چینل کو آف ایئر کر دیا ہے۔
پیمرا کی جانب سے چینل کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دس فروری کو اینکر غریدہ فاروقی کے پروگرام میں مہمانوں نے تضحیک آمیز گفتگو کی اور اس پر کوئی ادارتی چیک نہیں رکھا گیا۔
پروگرام کے مہمانوں میں جنرل ریٹائرڈ امجد، افتخار احمد، طارق محمود اور محسن بیگ شامل تھے۔
نوٹس میں پروگرام کی جس گفتگو کا ذکر ہے وہ کچھ یوں ہے:
اینکر: لیکن اس کے باوجود وزیر اعظم صاحب مطمئین ہیں ڻاپ پر نمبر 1 پر مراد سعید صاحب ہیں وجہ کیا ہے؟
مہمان محسن بیگ: اس کا پتا نہیں وه ریحام خان کی کتاب میں لکھا ہوا ہے۔ پتا نہیں کس لیے مطمئن ہوں۔
دوسرے مہمان طارق محمود: مراد سعید کی جو کارکردگی ہے اور جو اس پر الزامات ہیں وه کس کے علم میں نہیں۔ اس میں دو ہی لوگ سیریس ہیں ایک عمران خان صاحب اور دوسرے مراد سعید صاحب۔ تو ہمیں اتنا سیریس نہیں ہونا چاہیئے۔ ایک نے Ceremony کی ہے اور دوسرے پہلے نمبر پر آئے ہیں۔
بعض چیزیں Self-Explanatory ہوتی ہیں اور وه پیمرا کی خاص نظر ہو گی۔ بعض چیزیں نہ بلوائیں ہم سب اگر۔۔ انہو ں نے ایک کتاب کا بھی ذکر کر دیا ہے۔ وه بڑے محنتی وزیر ہیں۔ دوسرا یہ کہ وه اس میں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ عمران خان صاحب اُن کو بہت پسند کرتے ہیں۔
وه بڑے محنتی وزیر ہیں اور وه بہت قریب ترین آدمی ہیں عمران خان صاحب کے اور ایک مرتبہ پھر اُنہوں نے ثابت کیا ہے کہ اُنہوں نے اپنی کارکردگی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اس سے آگے آپ کیا کہلوانا چاہتی ہیں۔
اینکر: نہیں میں ابھی بھی نہیں سمجھی، جنرل صاحب میرا خیال ہے کچھ سمجھ گئے تھے اس کے بارے میں افتخار صاحب آپ ہم میں سب میں بزرگ ہیں آپ سمجھا دیں۔
نہیں جنرل صاحب، جنرل صاحب نے بڑا قہقہہ بلند کیا تھا جنرل صاحب سمجھ گئے ہیں کچھ، میں یہ کہہ رہا تھا کہ میں نے کتاب نہیں پڑھی لیکن محسن بیگ صاحب کو ضرور سنا ہے، اُنہوں نے جو کہا ہے میں اُس سے اتفاق رائے کر سکتا ہوں اور کچھ نہیں سر یہ ساریDebate کا نکتہ آغاز محسن بیگ صاحب کی طرف سے ہوا ہے آج جس کا مجھے ککھ سمجھ نہیں آرہی لیکن بہرحال چلیں آپ سب میرے سینئرز ہیں کچھ نہ کچھ آپ کے علم میں ہو گا.
پیمرا نے چار دن میں جواب دینے کے لیے کہا ہے جبکہ اس دوران دباؤ پر کیبل آپریٹرز نے نیوز ون کو آف ایئر کر دیا ہے.