کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی پر ان کی صاحبزادی دعا عامر کا ردِ عمل بھی...
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی پر ان کی صاحبزادی دعا عامر کا ردِ عمل بھی آگیا۔
دعا نے اپنے انسٹاگرام پیج پر لوگوں سے اپیل کی کہ انہیں ان کی فیملی سے متعلقہ پوسٹوں میں ٹیگ یا مینشن نہ کیا جائے۔ یہ اکاؤنٹ ان کے آرٹ ورک سے متعلق ہے اور اگر آپ اس کا لحاظ نہیں کرسکتے تو آپ اس پیج کو ان فالو کرسکتے ہیں۔ دعا نے
واضح کیا کہ وہ ایسے کسی بھی کمنٹ یا ڈائریکٹ میسج کا جواب نہیں دیں گی جس میں ان کی ذاتی زندگی کی بات کی گئی ہو۔
خیال رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ دانیہ شاہ نامی لڑکی سے تیسری شادی کی ہے۔ گزشتہ روز ہی ان کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ انور نے خلع کا اعلان کیا تھا۔ عامر لیاقت نے جب دوسری شادی کی تھی تو اس وقت ان کی صاحبزادی نے طوبیٰ انور کو خوب آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
اپنے والد کی دوسری شادی پر دعاء عامر نے ایک ٹویٹ لکھا ”ایک اور دن، ایک اور سانحہ، جب بھی آپ اپنے اہلخانہ کو تکلیف دیتے ہیں آپ کو ہدایت کی مخلصانہ دعائیں ملتی ہیں ،یہ دعائیں گھر میں پھوٹ ڈلوانے والے کیلئے بھی ہوتی ہیں۔ امید ہے کہ اللہ آپ کی درست راستے کی طرف رہنمائی فرمائے گا اور آپ کے بچے اپنے آنسو پوچھ دیں گے۔ آپ کی دل شکستہ اور تکلیف میں مبتلا بیٹی، دعا عامر“۔