Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

لاہور ویمن یونیورسٹی کا ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کا اعلان

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کا اعلان، لاہور کالج نے نئے داخلوں میں ایچ ای سی کی پالیسی کا نفاذ نہیں کیا...

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کا اعلان، لاہور کالج نے نئے داخلوں میں ایچ ای سی کی پالیسی کا نفاذ نہیں کیا۔
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔ امیدوار ایم فل کے داخلہ فارم اٹھارہ فروری تک جمع کرا سکتے ہیں، لاہور کالج تیرہ مختلف مضامین میں ایم فل کے داخلے کرے گا۔ پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے فارم جمع کرانے کے بعد سکروٹنی کی جائے گی جس کی پہلی لسٹ 21 فروری کو آویزاں ہو گی۔
لاہور کالج میں پی ایچ ڈی کے 12 مضامین میں داخلے ہوں گے۔ لاہور کالج نے واضح کیا ہے کہ ایچ ای سی کی نئی داخلہ پالیسی کا نفاذ نہیں کیا گیا۔ یونیورسٹی میں اٹھارہ سالہ تعلیم کی بنیاد پر پی ایچ ڈی اور سولہ سال کی تعلیم کی بنیاد پر ایم فل میں داخلے ہوں گے۔