محکمہ بلدیات نےصوبے بھر کیلئے 46 لوکل گورنمنٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبے میں گیارہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ہونگی۔ نو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ا...
محکمہ بلدیات نےصوبے بھر کیلئے 46 لوکل گورنمنٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبے میں گیارہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ہونگی۔ نو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اور سیالکوٹ اور گجرات میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن ہونگی۔
محکمہ بلدیات پنجاب نے صوبے بھر کیلئے 46 لوکل گورنمنٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبے میں گیارہ میٹرو پولیٹن کارپوریشنز ہوں گی۔ نو ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور سیالکوٹ اور گجرات میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن ہو گی۔ میونسپل کمیٹی اور میونسپل کارپوریشن کو ختم کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں ٹاونز بنانے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ لاہور میں ضلع کونسل نہیں ہو گی۔ جبکہ دیگر اضلاع میں ضلع کونسلز کے ڈسٹرکٹ میئر کا انتخاب عوام سے براہ راست کروایا جائے گا۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میئر کا انتخاب بھی براہ راست ہو گا۔