سابق صدر آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے کا امکان رد کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کی اور کہاکہ وہ پہلے دن سے چاہتے ہیں...
سابق صدر آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے کا امکان رد کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کی اور کہاکہ وہ پہلے دن سے چاہتے ہیں کہ یہ نامعقول حکومت چلی جائے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ان لوگوں سے حکومت چلائی نہیں جائے گی، تاریخ نے بھی یہ بات ثابت کر دی ہے۔
سابق صدر نے پی ڈی ایم سے متعلق کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن پہلے بھی مارچ کرتے رہے ہیں۔
ان ہاؤس تبدیلی سے متعلق سوال پر زرداری کاکہنا تھا کہ انشا اللّٰہ بہتر ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ جوعوام کے حالات ہیں ان میں حکومت سے کچھ نہیں ہوسکتا ۔