Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

’بولڈ‘ منظر کی وجہ سے ہالی ووڈ فلم میں کام سے انکار کیا، سجل علی

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ’’بولڈ‘‘ منظر کی وجہ سے ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے سے انکار کیا۔ حال ہی میں ایک ...

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ’’بولڈ‘‘ منظر کی وجہ سے ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے سے انکار کیا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سجل علی نے بتایا کہ انہیں ایک ہالی ووڈ فلم میں اہم کردار کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے اس فلم کو اس لیے ٹھکرایا کیونکہ اس میں ایک بولڈ منظر عکسبند کیا جانا تھا۔

سجل علی نے کہا اگر کوئی فنکار خوش قسمت ہوتا ہے تو اسے مزید بین الاقوامی کام کی پیشکش ہوتی ہے۔ لیکن قطع نظر اس کے میں کبھی اپنی انڈسٹری سے منہ نہیں موڑوں گی۔ بین الاقوامی کام اس لیے میرے پاس آیا کیونکہ ان تمام فلمسازوں نے پاکستان میں میرا کام دیکھ رکھا تھا اور جب میں بیرون ملک جاتی ہوں تو میں اپنے کام سے اپنی انڈسٹری میں حصہ ڈالنا چاہتی ہوں۔
ویسے تو سجل علی جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ’ میں کام کررہی ہیں۔ تاہم سجل نے بتایا کہ انہیں ایک اور ہالی ووڈ فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی جس کی کہانی بھی اچھی تھی لیکن اس فلم میں ایک بولڈ منظر تھا۔

اداکارہ نے کہا اس کردار کے بارے میں مجھے پتہ تھا کہ میں نہیں کرسکتی۔ حالانکہ آپ اس کام کے لیے باڈی ڈبل کا استعمال کرسکتے تھے لیکن میرے ملک کے لوگ اس منظر کو مجھ سے جوڑدیتے اور میں انہیں اس طرح مایوس کرنا نہیں چاہتی تھی۔ اسلیے فلم میں کام کرنے سے منع کردیا۔