محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ مری میں آج صبح سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کل صبح تک بارش اور برفباری جاری رہنے کا امکان ہے تاہم دوپہر سے ...
محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ مری میں آج صبح سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کل صبح تک بارش اور برفباری جاری رہنے کا امکان ہے تاہم دوپہر سے برفباری تھمنے کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بتایا جارہاہے کہ ئی درخت گاڑیوں پر گر گئے ہیں ۔ سیاح کا کہناہے کہ گلیات میں برفباری کے باعث کئی گاڑیاں پھنس چکی ہیں، برف میں پھنسی ہوئی ایک گاڑی میں تین لاشیں موجود ہیں ۔ پولیس کا کہناہے کہ اسلام آباد کے ایک اے ایس آئی سمیت خاندان کے 7 افراد جاں بح ہو گئے ہیں ، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے سات افراد شامل ہیں
مری اور گلیات میں برفباری کا سلسلہ جاری ہےاور پنجاب حکومت نے صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے مری کو آف زدہ قرار دیدیا ہے ، سیاحوں کو نکالنے کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بھی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خود مری پہنچ گئے ہیں۔
شیخ رشیدنے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ مری میں برفباری سے اب تک 16 سے 19 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ، مری کو کل رات نو بجے کے تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیاہے ۔سی سی پی او راولپنڈی نے مری انتظامیہ کو تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سیاحوں کی مدد کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ا ن کا کہناتھا کہ بچے ، بزرگ ، خواتین کو محفوظ مقام پر پہنچانا اولین ترجیح ہے ، ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مری کو بند کر دیا گیاہے ۔
مری کی صورتحال کے پیش نظر موٹروے پولیس کی جانب سے بھی شہریوں کیلئے پیغام جاری کر دیا گیاہے کہ عوام مری کی طرف غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ بتایا جارہاہے کہ اعلانات کے باوجود بھی بڑی تعداد میں سیاح مری کے داخلی راستوں پر موجود ہیں ۔سی ٹی او راولپنڈی کا کہناہے کہ برف جمنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے ، سیاحوں کو واپس بھیجا جارہاہے ، کرین اور ٹو ٹرک سے برف میں پھنسی گاڑیوں اور سیاحوں کو نکالا جارہاہے ۔