اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق شفقت محمو...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ”اگر موسم کی یہی شدت برقرار رہتی ہے تو حکومت سکولوں کے لیے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کر سکتی ہے۔“
وفاقی وزیر نے کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ”ہماری خواہش ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سکول بند نہ ہوں لیکن اگر حالات زیادہ خراب ہوتے ہیں تو اس وباء کی وجہ سے بھی سکول بند کرنے پڑ سکتے ہیں۔ اس حوالے سے پہلے بھی صوبوں کے ساتھ مل کر فیصلے کیے گئے اور اب بھی ایسا ہی کیا جائے گا کیونکہ صوبوں میں حالات ایک دوسرے سے کچھ مختلف ہوتے ہیں۔“
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ان دنوں سردی کی شدید لہر ہے اور ملک کے بیشتر علاقوں میں کئی دن سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔محکمہ موسمیات کی طرف سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ 12سے 17جنوری تک ایک بار پھر بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔ سردی کی شدت اور بارش کے سبب میدانی علاقوں میں شدید دھند بھی پڑ رہی ہے۔