Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

نامور اداکار رشید ناز انتقال کرگئے

اسلام آباد: ٹیلی ویژن اورفلم کے نامور اداکار رشید ناز انتقال کرگئے۔رشید ناز طویل عرصے سے بیمارتھے۔ سینئر اداکار رشید ناز اسلام آباد میں انت...

اسلام آباد: ٹیلی ویژن اورفلم کے نامور اداکار رشید ناز انتقال کرگئے۔رشید ناز طویل عرصے سے بیمارتھے۔

سینئر اداکار رشید ناز اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔
رشید ناز کے انتقال کی اطلاع ان کی بہو اوراداکارہ مدیحہ رضوی نے سوشل میڈیا پردی۔
مدیحہ رضوی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ہمارے پیارے بابا رشید ناز آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے سورہ فاتحہ ضرور پڑھیں۔

مدیحہ رضوی نے اپنے شوہر اداکار حسن نعمان کو بھی ٹیگ کیا۔
رشید ناز 9 ستمبر 1948 کو پشاور میں پیدا ہوئے، انہوں نے بےشمار فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
رشید ناز نے اپنے ٹیلی ویژن کیرئیر کا آغاز 1971 میں پشتو ڈرامے سے کیا۔ انہوں نے پشتو، ہندکو اور اردو زبان کے ڈراموں میں کام کیا۔
رشید ناز نے1973 میں پہلے اردو ڈرامے میں کام کیا جس کا نام ’ایک تھا گاؤں ‘ تھا۔ رشید ناز نے ناموس اوردشت جیسے سپرہٹ ڈراموں میں بھی یادگارکردار ادا کئے۔
فلم ’خدا کے لئے‘ میں رشید ناز کے کردار کوبہت شہرت ملی۔