Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

سعودی ایئرلائن کی سیالکوٹ کے لیے پروازیں جلد متوقع

سعودی ایئرلائن کی سیالکوٹ کے لیے پروازیں جلد متوقع سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے لیے سعود...

سعودی ایئرلائن کی سیالکوٹ کے لیے پروازیں جلد متوقع

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے لیے سعودی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے بات چیت کی جا رہی ہے۔
پاکستان کے سفیر لیفٹننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے پاکستان قونصلیٹ جدہ میں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں بتایا کہ ’اس کے علاوہ سعودی ایئر لائن کا ایک اضافی روٹ پاکستان میں کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘
’اس حوالے سے آئندہ ہفتے ہماری ان سے ملاقات ہو رہی جس میں سیالکوٹ کے لیے سعودی ایئر لائن کے آپریشن کے لیے اضافی سٹیشن کی بات کی جائے گی۔‘

بلال اکبر نے نے بتایا کہ ’پی آئی اے کےلیے بھی قصیم کے بعد ابھا ایک اور سٹیشن کی بات چیت شروع کی ہے اور امید ہے کہ وہ بھی شروع ہو جائے گا۔ پی آئی اے اور سعودی ایئرلائن کے لیے اگلے چھ ماہ کا ٹارگٹ ہے۔‘
پاکستان کے سفیر لیفٹننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے نے بتایا کہ فروری کے آخر میں جدہ میں فوڈ ایکس کی نمائش ہے جس میں ہماری 10 کمپنیاں رجسٹرڈ ہو چکیں ہیں اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ 20 سے 25 دن میں مزید دس سے 15 کمپنیاں رجسٹرڈ ہو جائیں گی۔ کورونا کے بعد آہستہ آہستہ معاملات بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔