آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سلو اوور ریٹ پر نیا قانون لاگو ہوگیا۔ سلو اوور ریٹ والی ٹیم کو میچ کے دوران ہی سزا کا سام...
آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سلو اوور ریٹ پر نیا قانون لاگو ہوگیا۔ سلو اوور ریٹ والی ٹیم کو میچ کے دوران ہی سزا کا سامنا کرنا ہو گا۔
دونوں اننگز میں آخری اوور کی پہلی گیند مقررہ وقت کے اندر پھینکنا ضروری ہو گا، مقررہ وقت تک اوورز مکمل نہ ہونے پر دائرے سے باہر ایک فیلڈر کم ہو جائے گا، قانون کا اطلاق 16 جنوری کو ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے میچ سے ہو گا۔
آئی سی سی کے اس قانون کے لیے تجاویز گزشتہ سال دی گئی تھیں جن پر آئی سی سی کمیٹی نے غور کے بعد منظور کیا۔ اس سے قبل انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے تحت دا ہنڈرڈ مقابلوں میں اس قانون کو لاگو کیا گیا ہے۔