Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

سول ایوی ایشن پرعائد عالمی پابندیاں ختم

اسلام آباد: ہوا بازی کی عالمی تنظیم اکاؤ کی جانب سے پاکستان سول ایوی ایشن پر عائد عالمی پابندیاں ختم کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہوا با...

اسلام آباد: ہوا بازی کی عالمی تنظیم اکاؤ کی جانب سے پاکستان سول ایوی ایشن پر عائد عالمی پابندیاں ختم کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہوا بازی کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ( اکاؤ) کی جانب سے ڈی جی سول ایوی ایشن کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں سی اے اے پر سے ’سیگنیفکنٹ سیفٹی کنسرن‘ کا اعتراض اٹھانے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی جانب سے ’سیگنیفکنٹ سیفٹی کنسرن‘ اعتراض اُٹھانے سے پاکستان کی سول ایوی ایشن پر عائد سفری پابندیاں بھی ختم ہوجائیں گی۔ جس کی روشنی میں دوسرے مرحلے میں الیکٹرانک بلیٹن جاری کیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن پر اکاؤ کے اس اعتراض کے خاتمے سے یورپی یونین کی جانب سے بھی پاکستان پر عائد سفری پابندیاں بھی اُٹھائے جانے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں جس پر سول ایوی ایشن نے برطانیہ اور یورپی یونین سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

سول ایوی ایشن برطانیہ اور یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کو سی اے اے کی جانب سے حفاظتی خدشات کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا اوراس بات پر زور دیا جائے گا کہ پاکستانی رجسٹرڈ ایئر لائنز کو جلد از جلد برطانیہ اور یورپ کے لیے آپریشن کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاؤ نے دسمبر میں پاکستان سول ایوی ایشن کا مکمل آڈٹ کیا تھا جس میں سی اے اے نے 72.77 فیصد رینکنگ حاصل کی تھی جس پر اکاو نے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔