نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزارت تعلیم نے بتایا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ایک ہفتے کیلئے ملتوی کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں کورونا کی...
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزارت تعلیم نے بتایا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ایک ہفتے کیلئے ملتوی کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں کورونا کی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنےسے متعلق فیصلہ کیا جانا تھا ۔
واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا نےجہاں معاملات زندگی کو بری طرح متاثر کیا وہیں تعلیم کا بھی ہرج ہوا ۔ پاکستان میں تعلیمی ادارے بند رہے اور ایک سال بچوں کو بغیر امتحانات کے اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی ۔ گزشتہ برس بھی بچوں سے صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لئے گئے تھے ۔