Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

اگلے ماہ سے پی آئی اے کا یورپ میں دوبارہ فلائٹ آپریشن متوقع

پی آئی اے کا یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی سے رابطہ۔انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) سے منظوری ملنے کے بعد امید کی جارہی ...

پی آئی اے کا یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی سے رابطہ۔انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) سے منظوری ملنے کے بعد امید کی جارہی ہے کہ پاکستان کی جانب سے فروری یا مارچ میں یورپ، امریکا اور برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کردی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے پابندی اٹھانے کے لئے یورپی یونین ا ئیر سیفٹی ایجنسی ایا سا سے رابطہ کرلیا ۔ پی آئی اے کا موقف ہے کہ عالمی ہوابازی کی تنظیم انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) نے سی اے اے پر SSC سگنفکنٹ سیفٹی کنسرن ختم کردیا ہے اس لئے اب ایاسا اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور& یورپ اور بر طا نیہ جانے والی پروازوں سے پابندی ختم کی جائے تاکہ پی آئی اے بر طانیہ اور یورپ کے لئے فلائٹ آپریشن دو بارہ سے شروع کر سکے