لاہور :پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجو کیشن کی جانب سے جاری...
لاہور :پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجو کیشن کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 20 اضلاع میں 2 ہزار سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا، پہلا مرحلہ 31 مئی تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔
دوسری جانب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ٹیکنالوجسٹ کیلئے سروس سٹرکچر بھی تیار کر لیاہے ،دستاویز کے مطابق سروس اسٹریکچر میں کو سرکاری محکموں میں گریڈ 17 سے 22 کی سفارش کی گئی ہے ، ٹیکنالوجسٹ گریڈ 17 سے 19 تک سرکاری محکموں میں براہ راست بھرتی ہوسکےگی، ٹیکنالوجسٹ تجرے اور ڈگری کی بنیاد پر گریڈ 17 سے 22 تک ترقی حاصل کرسکیں گے۔
دستاویز کے مطابق گریڈ 17 کیلئے اسسٹنٹ ٹیکنالوجسٹ اسٹنٹ منیجر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا عہدہ برابر ہوگا، گریڈ 18 کیلئے ٹیکنالوجسٹ کا عہدہ سینئر منیجر یا ڈپٹی ڈائریکٹر کے برابر ہوگا، گریڈ 19 کیلئے سینئر ٹیکنالوجسٹ کا عہدہ جنرل منیجر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کے برابر ہوگا، ٹیکنالوجسٹ سنیارٹی کی بنیاد پر پروموشن بورڈز کے ذریعے ترقی لینے کے اہل ہونگے، ٹیکنالوجسٹ تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیز میں گریڈ 17 اور اوپر کی پوسٹوں کے اہل ہونگے، تنخواہوں اور دیگر مراعات کا فیصلہ ایچ ای سی وائس چانسلرز کی مشاورت سے کرے گا۔