Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

حریم شاہ لاکھوں پاونڈز لے کر برطانیہ پہنچ گئیں، ویڈیو سامنے آگئی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ لاکھوں پاونڈز کی رقم لے کر پاکستان سے برطانیہ پہنچ گئی اور وہاں مشکل میں پھنس کر پاکستانیوں کوایک...

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ لاکھوں پاونڈز کی رقم لے کر پاکستان سے برطانیہ پہنچ گئی اور وہاں مشکل میں پھنس کر پاکستانیوں کوایک نصیحت بھی کر ڈالی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اس ویڈیو میں حریم شاہ بظاہر کسی دفتر میں بیٹھی ہوتی ہیں اور ان کے ساتھ پاونڈز کی گڈیاں پڑی ہوتی ہیں۔ ویڈیو میں وہ لوگوں کو بتاتی ہیں کہ ”اگر آپ پاکستان سے برطانیہ جا رہے ہیں تو ہوشیار رہیں۔ میرے خیال میں آپ صرف 2ہزار پاونڈ کی رقم ہی ساتھ لیجا سکتے ہیں۔ اگر آپ اس حد سے تجاوز کریں گے تو عملہ آپ کو پریشان کرے گا۔“
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ”میں تو اتنی بڑی رقم لے کر آرام سے لندن پہنچ گئی ہوں، مجھے تو کسی نے روکا بھی نہیں۔ پاکستان کا قانون غریب کو پکڑتا ہے اس لیے آپ لوگ احتیاط کریں اور بڑی رقم نہ لائیں۔“ ویڈیو میں حریم شاہ پاکستانی روپے اور پاسپورٹ کی بے قدری کا ذکر بھی کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ اس حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ پاکستان روپے اور پاکستانی
پاسپورٹ کی قدر میں اضافہ کرے گی لیکن وہ ایسا نہیں کر سکی۔

حریم شاہ مری میں ہونے والی ہلاکتوں پر بھی ویڈیو میں بات کرتی ہے اور حکومت کو اس افسوسناک واقعے کا موردالزام ٹھہراتے ہوئے کہتی ہے کہ ”یوکے میں تو بہت سردی اور برف پڑتی ہے لیکن یہاں تو اموات نہیں ہوتیں۔ مری میں تھوڑی سی برف پڑی اور لوگ مرنے لگے۔“