اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکن شہری پریانتھاکمارا کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں 1 لاکھ ڈالرز منتقل کرنے پر میں سیالک...
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکن شہری پریانتھاکمارا کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں 1 لاکھ ڈالرز منتقل کرنے پر میں سیالکوٹ کی تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری کے اہل خانہ کیلئے امدادی رقم بھیجنے پر تاجر برادی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پیغام جاری کیا جس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پریانتھاکمارا کی بیوہ کو ماہانہ تنخواہ کی مد میں 2 ہزار ڈالرز بھجوانے اور 10 برس تک یہ سلسلہ جاری رکھنے کے فیصلے پر راجکو انڈسٹریز بھی تحسین کی مستحق ہے۔